🌸 *مسلمان کے مسلمان پر چھ حق ہیں*🌹
https://akbarashrafi.blogspot.com/?m=1
السلام علیکم شب جمعہ مبارک
مسلمان کے مسلمان پر جو ۵ حقوق ہے وہ کیا ہے؟
*🔸سائلہ؛ عائشہ فاطمہ، حیدرآباد تلنگانہ🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبرکاته*
*الجواب بعون الملک الوھاب*
مسلمان کے مسلمان پر چھ حق ہیں
۱) ملاقات کے وقت اسے سلام کرے
۲)جب وہ دعوت کرے تو قبول کرے
۳)جب اسے چھینک آئے ( اور وہ حمد الہی بجا لائے ) تو یہ اسے یرحمک اللہ کہے
۴)بیمار پڑے تو اسے پوچھنے جائے
۵) اس کی موت میں حاضر ہو
۶)اگرنصیحت چاہے تو نصیحت کرے ۔
📑حدیث مبارکہ میں ہے
*"عن أبی ایوب الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہﷺ : ان للمسلم علی اخیہ ست خصال واجبۃ ، ان ترک شئیا منہا فقد ترک حقا واجبا علیہ لاخیہ ، یسلم علیہ اذا لقیہ ، ویجیبہ اذا دعاہ ،و یشمتہ اذا عطس ویعودہ اذا مرض،ویحضرہ اذا مات ، وینصحہ اذا استنصحہ۔"*
حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: مسلمان کے مسلمان پر چھ حق واجب ہیں۔ اگر ان میں سے ایک چیز چھوڑے تو اپنے بھائی کا حق ترک کرے گا جو اس کے لئے اس پر واجب تھا ۔ملاقات کے وقت اسے سلام کرے،جب وہ دعوت کرے تو قبول کرے، یا جب وہ پکارے تو جواب دے . جب اسے چھینک آئے ( اور وہ حمد الہی بجا لائے ) تو یہ اسے یرحمک اللہ کہے۔ بیمار پڑے تو اسے پوچھنے جائے ۔ اس کی موت میں حاضر ہو ۔ اگرنصیحت چاہے تو نصیحت کرے
🔖امام اہلِ سنت قدس سرہ فرماتے ہیں محقق علی الاطلاق نے فرمایا:ضروری ہے کہ اس حدیث میں وجوب کو ایسے معنی پر حمل کریں جو وجوب کے اس معنی سے کہ فقہ کی اصطلاح میں حادث ہے عام ہو ۔ اس لئے کہ ظاہر حدیث یہ ہے کہ ابتدا بالسلام واجب ہو اور نماز جنازہ فرض عین ہو۔ تو حدیث کی مراد یہ ہے کہ یہ حقوق مسلمان پر ثابت ہیں خواہ مستحب ہوں یا واجب فقہی ۔
*(📙بحوالہ؛ فتاوی رضویہ ۷/ ۱۸۱ ؛ حوالہ جامع الاحادیث جلد چہارم کتاب الادب /حقوق عباد، ص ۱۲۴ ، مطبوعہ مرکز اہلسنت برکات رضا)*
*🔸واللّٰه تعالیٰ اعلم 🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*ابو حنیفہ محمد اکبر اشرفی رضوی مانخورد ممبئی*
*🗓 ۴ ذی القعدہ ۴۴۱ھ مطابق ۲۶ جون ٠٢٠٢ء بروز جمعہ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*🔸حـــــــدیثِ نـــبوی ﷺ (خواتین گروپ)🔸* https://wa.me/+919167698708
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث وجواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔